حزب اللہ کےممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

لبنان پراسرائیلی حملےمیں حزب اللہ کےممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی میڈیانےاسرائیلی سکیورٹی ذرائع کےحوالےسےدعویٰ کیاہےکہ حسن نصراللہ کےممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہیدہوچکےہیں۔
گزشتہ دو روز سےبیروت کےجنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سےشدید بمباری کی جا رہی ہے۔امریکی اخبار کےمطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔
لبنانی سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ بیروت کےجنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کےسبب ریسکیو ورکرز اس اسرائیلی حملےکانشانہ بننےوالےمقام تک نہیں پہنچ پارہے جس میں حزب اللہ کےممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کےمارے جانےکی اطلاعات ہیں۔
لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملےکےبعدسےرابطے میں نہیں ہیں۔
رپورٹ کےمطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ حزب اللہ کےشہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جگہ ان کےقریبی عزیزہاشم صفی الدین کویہ منصب دیا جائےگا۔
اسرائیل کافائٹرجیٹ سےحملہ،18فلسطینی شہید
خیال رہےکہ7 اکتوبر2023 کےبعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کےدرمیان لبنان کی سرحد پرتقریباً روزانہ فائرنگ کاتبادلہ ہورہاہے۔لبنانی وزارت صحت کےمطابق اس کے بعد سےتقریباً 2ہزار افراد لبنان میں ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سےزیادہ تر23 ستمبرکےبعد سےہلاک ہوئےہیں۔