ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کاٹاکرا کل ہوگا

آئی سی سی ویمنز ٹی20ورلڈکپ میں کل پاکستان کاروایتی حریف بھارت سےجوڑ پڑےگا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل6اکتوبرکواپنےگروپ کادوسرا،دوسرامیچ کھیلیں گی، میچ پاکستانی وقت کےدوپہر2بجے شروع ہو گا۔پاک بھارت ٹاکرےسےقبل سکیورٹی کے انتظامات بھی مزیدسخت کردیئے گئےہیں ۔جبکہ قومی ٹیم آجپریکٹس سیشن میں بھی حصہ لےگی۔

یاد رہے کہ قومی ویمن ٹیم ایونٹ کےپہلےمیچ میں سری لنکا کو31رنز سےدھول چٹا چکی ہےجبکہ بھارت کواپنےافتتاحی میچ میں کیویزکےہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نےبھارت کو58رنزسے شکست دےدی۔دبئی میں کھیلےجارہےورلڈ کپ کےمیچ میں نیوزی لینڈنےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے160رنز بنائےاوربھارت کوجیت کےلیے161 رنزکاہدف دیا۔

ٹی20ورلڈکپ:بنگلادیش کی پہلی فتح،کپتان سجدہ ریزہوگئیں

بھارتی ویمن ٹیم ہدف کےتعاقب میں102رنزپرڈھیرہو گئی۔ایک اورمیچ میں جنوبی افریقا نے سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو10 وکٹوں سےہرادیا۔ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر118 رنزبنائےتھے۔جنوبی افریقا نےہدف اٹھارہویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

Back to top button