انسانوں کے ساتھ مل کرکام کرنےوالےروبوٹس تیار

دورجدید میں روبوٹس پر کافی زیادہ کام کیا جا رہا ہے مگر ایک کمپنی نے منفرد انسان نما روبوٹس تیار کیے ہیں۔

فگر نامی کمپنی نے فگر 02 نامی انسان نما روبوٹس تیار کیے ہیں جو اکٹھے گھر کے مختلف کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ آپ انہیں گھریلو ملازمین کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

روبوٹس کا ملکر کام کرنے کا عمل ہیلیکس اے آئی نامی ویژن لینگوئج ایکشن ماڈل سے ممکن ہوگا۔فگر 02 بنیادی طور پر روبوٹ دوست سمجھے جاسکتے ہیں جو اکٹھے کام کرتے ہیں۔جیسے اکٹھے فریج سے چیزیں اٹھا کر لاتے ہیں اور کچن میں بکھرے سامان کو ان کی درست جگہ پر رکھتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ دونوں ایک ساتھ چل بھی سکتے ہیں، آپ جو حکم دیں گے یہ روبوٹس کریں گے۔دونوں روبوٹس میں ایک ہی نیورل نیٹ ورک موجود ہے جس کی وجہ سے وہ دونوں ایک جیسےرویےکا مظاہرہ کرتے ہیں۔

روبوٹس کسی فیکٹری میں بھی کام کرسکتےہیں اور اس کیلئےآنکھوں کی جگہ نصب کیمروں سے مدد حاصل کرتے ہیں۔

Back to top button