بابراعظم پسندیدہ کھلاڑی نہیں رہے،سونیاحسین

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹر بابر اعظم اب ان کے پسندیدہ نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونیا حسین کا نجی ٹی وی پرگفتگو میں کہنا تھا کہ  کرکٹ ٹیم میں اب تک تو میرے فیورٹ پلیئر بابر بھائی تھےلیکن اب ایسا نہیں ہے۔اب میرا  پسندیدہ کھلاڑی  کوئی اور ہے  لیکن  میں اس کھلاڑی کا نام نہیں جانتی۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ سابقہ کھلاڑیوں میں مجھے فاسٹ بولر شعیب اختر بے حد پسند ہیں، ان کی اپنی ایک پہچان ہے وہ آج بھی کھلاڑیوں کے درمیان کھڑے ہوں تو الگ نظر آتے ہیں۔

Back to top button