رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، ساتھی کاانکشاف
سعودی فٹبال کلب النصر کےسابق گول کیپر اوررونالڈو کے ساتھی فٹبالر نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی فٹبالر ولید عبداللہ جو کہ رونالڈو کے کلب النصر میں سابق گول کیپر بھی تھے نے انکشاف کیا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کےبارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
فٹبالرنے کہاکہ رونالڈو واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سےمیں نے ان سے بات بھی کی اور انہوں نے اپنی دلچسپی کااظہار کیا۔
سعودی فٹبالر ولید عبداللہ کا کہنا تھا کہ النصر سےکھیلتے ہوئےرونالڈو گول کرنے کے بعد یدان میں سجدہ بھی کرچکےہیں اورکھلاڑیوں کو ہمیشہ نمازپڑھنےاور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتےہیں۔
فٹبالر نےمزید انکشاف کیا کہ جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریننگ کو روک دیا جائے تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔