علیمہ خان کی درخواست مسترد ،عدالت نے10ہزارجرمانہ کردیا
علیمہ خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی درخواست مسترد،عدالت نے 10 ہزارجرمانہ عائد کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نےعمران خان سےملاقات کیلئےعلیمہ خان کی جانب سےدائر درخواست کومسترد کرتے ہوئے10 ہزار روپےجرمانہ عائد کردیا۔
علیمہ خان کی بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےمعاملےپردائر درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔
عدالت نےعلیمہ خان پر10 ہزار روپےجرمانہ بھی عائد کیااورفیصلےمیں لکھا کہ
علیمہ خان نےگزشتہ روزجیل میں باقاعدہ ملاقات کی تھی،اس کےباوجود درخواست دینا عدالتی وقت ضائع کرنےکےمترادف ہے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کےجج امجد علی شاہ نےدوپہر تین بجے محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بہن علیمہ خان کو اہم پیغام دے دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ایک آخری کارڈ باقی ہے وہ ابھی کسی کو نہیں بتائیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق غلط خبریں چلائی جارہی تھیں جب ان کو بتایا کہ وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے ٹھیک ہیں ورزش کرتے رہتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کو لیڈ کیا ان کی طرح دیگر قیادت بھی کنٹینر پر ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ مجھے چالیس پچاس گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا، اخبار اور سرکاری ٹی وی بھی نہیں دیکھنے دیا گیا جس کی وجہ سے باہر کی کچھ معلومات نہیں تھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتا ہیں، ضلعی سطح پرلاپتا کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور نے کے پی کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔