مسلسل دوسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری، مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176.63 روپے تھی جو حالیہ کمی کے بعد تبدیل ہو کر 176.43 روپے ہوگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قدر 200.26، برطانوی پاؤنڈ 240.16، سعودی ریال 47.95، اماراتی درہم 47.97، بحرینی دینار 467.38، عمانی ریال 457.72 اور کویتی دینار 582.68 روپے رہی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.2 روپے جبکہ قیمت فروخت 178.8 روپے رہی، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 روپے اور قیمت فروخت 240.7 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.5 روپے، قیمت فروخت 47 روپے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 49 روپے اور قیمت خرید 49.5 روپے رہی۔

Back to top button