سیف علی خان کوہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

بھارتی اداکار سیف علی خان کو تقریبا ایک ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
سیف علی خان کو 16جنوری کو گھر میں گھسنے والےحملہ آور نےچاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔سیف علی خان کو ہنگامی بنیادوں پرلیلاوتی ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی متعدد سرجریز کی گئی تھیں اور گزشتہ6 دن سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹرز نے پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ سیف علی خان کو21 جنوری تک ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔سیف علی خان کو 6 دن بعد21 جنوری کی سہ پہر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
اداکار کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانےکےبعدمزید کئی دنوں تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، انہیں فالو اپ چیک اپس کیلئےبھی کہا گیاہے۔
سیف علی خان کو کسی بھی ورزش اور وزن اٹھانےسےمنع کیا گیاہے اور انہیں لوگوں سے ملنے جلنے سے بھی روکا گیا ہے۔
اداکار کوہدایت کی گئی ہےکہ وہ لوگوں سے ملنےجلنےسےگریز کریں تاکہ وہ کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رہ سکیں، انہیں کم سےکم ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ہسپتال سے چھٹی کےبعد سیف علی خان جب باہر آئے تو مداحوں اور خیر و خواہوں نے انہیں گھیر لیا جب کہ فوٹوگرافرز بھی ان کے پیچھے پڑ گئے۔
سیف علی خان نے سفید لباس پہن رکھا تھا جب کہ ان کے ایک ہاتھ اور بازو پر بینڈیج کو بھی دیکھا گیا۔سیف علی خان بظاہر کمزور دکھائی دے رہے تھے، انہوں نے ہسپتال سے باہر آتے ہی ہاتھوں کی مدد سے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
