سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی مل گئی

بھارتی اسٹار سلمان خان کو ایک بار پھر بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
سلمان خان کو ایک بار پھر بشنوئی گینگ کی جانب بچاؤ کے لیے 5 کروڑ تاوان دینے یا مندر جاکرمعافی مانگنے کا آپشن دیا گیا ہے۔
گزشتہ رات ممبئی پولیس کے ٹریفک سیکشن کو اپنے نمبر پر ایک میسج موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ‘لارنس بشنوئی کا بھائی بات کررہا ہوں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو مندر جاکر معافی مانگیں یا پھر یا 5 کروڑ دیں’۔
واٹس ایپ میسج میں مزید کہا گیا کہ اگر سلمان خان نےہماری بات نہیں مانی تو انہیں قتل کردیں گےاور ہمارا گینگ اب بھی فعال ہے۔
کامیڈی کے بےتاج بادشاہ سکندر صنم کو سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
خیال رہے کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سےپہلے بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اورگزشتہ ماہ ہی ان کے قریبی دوست ومسلم سیاستدان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گی تھاجس کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی پولیس نےسلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے اور 2 کروڑ تاوان مانگنے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا۔
