سلواوورریٹ ،آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو جرمانہ کردیا
سلواووریٹ پرآئی سی سی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کوسلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا۔آئی سی سی نے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 6 پوائنٹس کاٹ دیئے۔
سلو اوور ریٹ کی بنیاد پر بنگلہ دیش ٹیم کو 15 فیصد جرمانہ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 3 پوائنٹس کاٹ دیئے گئے۔
دونوں کپتانوں نے آئی سی سی کی سزا کو مان لیا۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیاگیا۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن قرار دیدی
شکیب الحسن کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔