”پنجابیوں“کے قتل پرماہ رنگ بلوچ خاموش کیوں ہیں؟خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتہ افراد کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دیتی ہیں۔بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل پرخاموش کیوں ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا پارلیمنٹ کےباہر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تا کہ ماہ رنگ بلوچ اور باقی لوگ اسلام آباد اکر دھرنا دیتے ہیں۔دھرنا اپنے مسنگ پرسن کیلئے لیکن بلوچستان میں جو مزدوروں کے ساتھ ہوا ان پر یہی لوگ خاموش ہوتے ہیں،یہ ڈبل سٹینڈرڈ ہے۔صرف اپنے لئے بولتے ہیں،اور پنجابیوں کے لئے کچھ نہیں بولتے۔
500ارب کے نقصان کے بعد پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر کوہوگی
وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے قومی میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ گوادر ایئرپورٹ ابھی بھی زیر تعمیر ہے۔گوادر اسی سال مکمل ہو جائے گا آپریشنل ہو جائے گا۔کچھ ایئرپورٹس پر فلائٹس نہیں ہیں لیکن ایئرپورٹس بند نہیں ہیں۔آپریشن نہ ہونے کی وجہ کم ٹریفک ہے۔نقصان والے روٹس پہ فلائٹس چلانا نقصان کے مترادف ہے۔اگلے مہینے میں پی آئی کی بولی بھی ہونے والی ہے۔