سعودی عرب نےہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے : مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ وہ پنجاب کی بیٹی ہیں،جانتی ہیں کہ پنجاب کے عوام کو کیسے اس فتنے سےمحفوظ رکھنا ہے،انہيں ان کےمذموم مقاصد میں ناکامی ہو گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ یہ لوگ 9 مئی کو پاکستان پر حملہ کرچکے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف جانتےہیں پاکستان کی حفاظت کیسے کرنی ہے۔
انہوں نے بشری بی بی کے ویڈیو بیان پر کہاکہ ملک پر اندرونی حملے بھی ہورہے ہیں،کل ایک نئی ویڈیو آئی دیکھ کر حیرانی ہوئی،ایک خاتون جس کا سیاست سےتعلق نہیں اس نے پاکستان کے دوست ملک پر حملہ کیا،سعودی عرب نےہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے۔
ان کاکہنا تھاکہ پہلے کہاگیاکہ امریکا نے ان کو نکال دیا آج ان کے جلسوں میں امریکا کے جھنڈے لہرائے جاتےہیں،دشمن انتظار میں بیٹھے تھےکہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے،دوستوں کو ناراض کیاگیا ملکوں میں دوریاں پیدا کی گئیں۔
مریم نواز نےکہا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق اور پنجاب پر حملہ کررہی ہے،ایک صوبہ دوسرےصوبے پر حملہ آور ہورہا ہے،یہ جو ہورہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔پولیس کو سختی سے منع کر دیاکہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب بھی ملک میں ترقی آتی ہے ن لیگ کی حکومت ہوتی ہے،کچھی کینال کی بحالی کےمنصوبے سے خوشی ہوئی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا،کچھی کینال کے پانی سے بلوچستان کی زمینیں آباد ہوں گی اور خوش حالی آئےگی۔
کیا پی ٹی آئی کا 24 نومبر کا احتجاج منسوخ ہونے جارہا ہے ؟
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم صبح 6 بجے اٹھ کر کام شروع کرتےہیں، شہباز شریف جس چیز کی تعمیر نو کررہے ہیں آج بھی اس پر حملے کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہے عوام کو سہولت ملی ہے،ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہوتی، اللہ نے حب الوطنی کے جذبے سےسرشار کیا ہے،مہنگائی کے جن کو واپس بوتل میں بند کرنا آسان نہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ لوگ باربار احتجاج اور دھرنے کی کال پر کان نہیں دھرتے، بار بار احتجاج اور دھرنے کی کال دی جاتی ہے،ایک کے بعد ایک احتجاج اور دھرنے کی کال ناکام ہو جاتی ہے۔
