اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور اُن کےسابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور اُن کےسابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کیلئےدنیا مزید چھوٹی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سےاِن دونوں کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد معاہدہ روم کےتحت آئی سی سی میں شامل تمام 124 ملک انہیں گرفتار کرنے کےپابند ہو گئے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کےمرتکب قرارپانے کےبعد ان دونوں کی حیثیت مفرور مجرموں کی ہوگئی ہے۔

کینیڈا نےکہا ہے کہ وہ آئی سی سی کے حکم کا احترام کرتا ہے، یورپی یونین کےخارجہ پالیسی سربراہ کا کہنا ہے کہ تمام 27 رکن ممالک آئی سی سی کا حکم ماننےکےپابند ہیں۔

اٹلی اور نیدرلینڈز نےکہا ہےکہ نیتن یاہو اور گیلنٹ اگر اُن کے ملک آئےتوگرفتارکر لیےجائیں گے۔

حزب اللہ کےاسرائیل پر راکٹ حملے، اسرائیلی شہری ہلاک

بیلجیئم نے تو اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ بھی کردیا ہے، برطانیہ نے صرف اتنا کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کی آزادی کا احترام کرتا ہے۔

ترکیہ اور عراق نے تمام آزاد ملکوں پر وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے زور دیا ہے۔

Back to top button