سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ انہیں سعودی اسرائیل تعلقات کو معمول پرلانے کی حمایت کرنے پر قتل کیےجانے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کےمطابق محمد بن سلمان نےامریکی کانگریس کے ارکان سےگفتگو میں قتل کاخدشہ ظاہر کیا۔ محمد بن سلمان نےکہا کہ اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے اور امریکا کےساتھ غیر مشروط تعاون کےمعاملے پر میں اپنی جان خطرے میں ڈالی اور مجھے اس وجہ سےکسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتاہے۔
جاپانی وزیر اعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نےاس بات کا ذکر کیاکہ اس خطرے کو مدنظر رکھتےہوئے ضروری ہےکہ معاہدے میں فلسطینی ریاست کےقیام کےلیے فوری راستہ بھی شامل کیا جائے۔رپورٹ کےمطابق امریکی کانگریس اراکین سےگفتگو میں سعودی ولی عہد نے مصر کےمقتول صدر انور سادات کاحوالہ دیا اور کہاکہ انہیں بھی اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پاداش میں قتل کیاگیا تھا۔