جاپانی وزیر اعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا ن عہدے سےمستعفی ہونےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا اور دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کاکہنا ہےکہ عوام کےاعتماد کےبغیر سیاست نہیں چل سکتی،سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کےساتھ مستعفی ہونے ک فیصلہ عوام کےلیےکیا۔ان کاکہنا تھا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کےلیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔

بنگلادیش : 15 اگست کی عام تعطیل منسوخ کرنے کا اعلان

فومیو کشیدا نےعوام کے ان پر عدم اعتماد،سیاسی تنازعات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کےباعث مستعفی ہونے کافیصلہ کیا۔جاپانی میڈیا کابتانا ہےکہ فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کاانتخاب کرےگی۔

Back to top button