جنوبی وزیرستان: فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 خوارج ہلاک، 4 فوجی جوان شہید

پاک فوج کےشعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) نےکہا ہےکہ جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کےدرمیان جھڑپ میں 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 6 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بہادری سے خوارج کامقابلہ کرتےہوئے حوالدار نثار حسین اور نائیک رشید گل نے جام شہادت نوش کیا جب کہ نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت بھی خوارج کےساتھ فائرنگ کےتبادلے میں شہید ہوئے۔

 

افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے متراد ف ہے : جنرل عاصم منیر

آئی ایس پی آر ےمطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں خوارج کو ختم کرنے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Back to top button