آج کا دن قائد اعظم کے جمہوری نظریات کی عکاسی کرنے کا دن ہے : بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط بناکر ملکی ترقی،اتحاد کو آگےبڑھانے کےلیے پر عزم ہے۔ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور ان کے جمہوری نظریات کی عکاسی کرنے کا دن ہے،ان کاکہناتھا کہ آج کا دن چیلنجوں کاسامنا کرنے اور اپنےماضی سےسیکھنے کا بھی دن ہے،

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم آزادی پر پیغام میں کہاکہ تمام پاکستانیوں کو 77واں یوم آزادی کی دلی مبارک باد ہو۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت،آئین اور مساوات کےبنیادی اصولوں کی پاسداری کویقینی بنائیں گے، 1973 کا آئین تحریک آزادی کے جذبے کا مظہر ہے۔

پاکستان اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے : مریم نواز

بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ 1973 کا آئین ملک کے مستقبل کےلیے ایک متفقہ لائحہ عمل ہے، ہم قوم کےبانی اجداد کےوژن کے عین مطابق جمہوریت کو مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط بناکر ملک کی ترقی اور اتحاد کو آگے بڑھانے کےلیے پر عزم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جشنِ یوم آزادی کے موقع پر اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اپنے ان بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نےہماری آزادی اور خودمختاری کےلیے جدوجہد کی، آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور ان کے جمہوری نظریات کی عکاسی کرنے کا دن ہے،ان کاکہناتھا کہ آج کا دن چیلنجوں کاسامنا کرنے اور اپنےماضی سےسیکھنے کا بھی دن ہے، ہمارا ملک ایک مثالی آئین پسند اورجمہوریت پسند لیڈر نےقائم کیاتھا۔

Back to top button