آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے، ایک فاسٹ بولرکوآرام دینےکاامکان

آسٹریلیا کیخلاف دوسراون ڈے،اسپنرکو کھلانے اورایک فاسٹ بولر کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرےایک روزہ میچ میں ایک ریگولراسپنر کھلانےپرغورکیا جا رہاہے۔پاکستان کےاسکواڈ میں اسپنرز فیصل اکرم اورعرفات منہاس شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ایک اسپنر کھلانےکی صورت میں فاسٹ بولرنسیم شاہ اورمحمد حسنین میں سے کسی ایک کوآرام دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کےخلاف دوسرےون ڈے میچ کے لیےمیلبرن سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی۔پاکستان ونڈےاسکواڈ میلبرن میں پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد منگل کی سہ پہرایڈیلیڈ پہنچ گیاجہاں اس نےپہنچنےکےبعد آرام کیا۔

پاکستان ٹیم کل ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کرےگی،میلبرن میں کھیلےجانےوالے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نےپاکستان کودووکٹوں سےشکست دی تھی۔

پہلے میچ میں نسیم شاہ کوکریمپس کاسامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب وہ پہلےسےبہتر محسوس کررہےہیں تاہم نسیم شاہ کو آرام دیےجانے کا زیادہ امکان ہے۔

تین ون ڈےمیچز کی سیریز کادوسرا میچ 8 نومبرکوکھیلاجائےگااورتین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Back to top button