دوسراٹیسٹ:قومی سکواڈ کااعلان،بابر،شاہین،نسیم،سرفراز ڈراپ

انگلینڈ کےخلاف دوسرےٹیسٹ کےلیےقومی اسکواڈکااعلان کردیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی نےبابراعظم کےبعد شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ اوسرفرازاحمد کو بھی ڈراپ کدیاجب کہ اسپنرابراراحمد کوبخارکی وجہ سےآرام دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے16رکنی سکواڈ کااعلان
پاکستان کرکٹ بورڈنےانگلینڈ کےخلاف3ٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریزکے دوسرےٹیسٹ کےلیے16رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا۔
انگلینڈ کےخلاف قومی ٹیم میں6 نئےکھلاڑیوں کوشامل کیا گیا ہے۔ابراراحمد بخارکی وجہ سےٹیم کودستیاب نہیں تھے۔
اس کےعلاوہ بابراعظم،شاہین آفریدی،نسیم شاہ اورسرفرازاحمد کوٹیم سےڈاپ کیاگیاہے۔
قومی اسکواڈمیں شان مسعود(کپتان)،سعود شکیل (نائب کپتان)،صائم ایوب، عبداللہ شفیق،محمدہریرہ،محمدرضوان(وکٹ کیپر)حسیب اللہ(وکٹ کیپر)،کامران غلام،سلمان علی آغا،عامرجمال،مہران ممتاز،میرحمزہ،محمد علی، نعمان علی،ساجد خان اورزاہد محموداسکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی تشکیل کردہ نئی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم ملاقات ہوئی جس میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا مشورہ دیا گیا۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے کے اطلاعات ہیں۔
بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے ستارے گردش میں کیوں آ گئے؟
تاہم عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی، سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار، تجزیہ کار حسن چیمہ پر مشتمل پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی رائے دی، تاہم ان ملاقاتوں میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن کلیپسی شامل نہیں تھے۔
شان مسعود نے بابراعظم کو بہترین بلے باز قرار دیا
تاہم انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بہترین بلے باز قرار دیا تھا۔کپتان سمیت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن کلیپسی نے بھی بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔