سلامتی کونسل فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے مؤثر کردار ادا کرے : پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد طلب کی جائے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور امدادی اداروں کو محفوظ رسائی دی جائے۔

مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ غزہ کے شہری محدود علاقے میں محصور ہوچکے ہیں اور بار بار جبری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

عاصم افتخار نے خبردار کیاکہ فلسطینی علاقوں میں غذائی قلت روز بروز سنگین صورت اختیار کررہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد طلب کی جائے۔

 

پاکستان سلامتی کونسل کو مؤثر انداز میں چلانے کیلئے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

 

نہوں نے کہا کہ ایک منصفانہ اور پائیدار حل کےلیے سلامتی کونسل کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

Back to top button