وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے عدلیہ سے متعلق مبینہ نامناسب بیان پر دائر توہین عدالت کی متفرق درخواست پر سماعت درخواست گزار کی عدم پیشی کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

جسٹس محمد وحید خان نے شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی، تاہم درخواست گزار عدالتی کارروائی کے دوران پیش نہیں ہوئیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر کے دوران عدلیہ کو "کالی بھیڑ” قرار دیا، جو عدلیہ کی ساکھ، ایمانداری اور آزادی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

سلامتی کونسل فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے مؤثر کردار ادا کرے : پاکستان

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ان الفاظ کو توہین عدالت کے زمرے میں لایا جانا چاہیے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کی غیر حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی۔

Back to top button