مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ کچھ روز قبل وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، جس میں ان کے بیٹے پر حملے اور اغوا کی کوشش پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی کے اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ابتدائی طور پر ایف سی کی ایک مکمل پلاٹون تعینات کی جائے گی۔

سلامتی کونسل فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے مؤثر کردار ادا کرے : پاکستان

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع، خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی تاجر برادری کی جانب سے بھتے کی وارداتوں کی شکایات سامنے آ چکی ہیں، جبکہ کالعدم تنظیموں کے عناصر کی موجودگی پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اس صورتحال پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم شخصیات اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں۔

Back to top button