فواد چوہدری کے پی ٹی آئی قیادت پر سنگین الزامات

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اکرم اور رؤف حسن جعلی اکاؤنٹس چلوا رہے ہیں،جنہوں نے عمران خان اور پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیاکہ شیخ وقاص اکرم نے افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرنےکے دھندے سے کیریئر کا آغاز کیا،شیخ وقاص اکرم نے پرویز مشرف، پرویز الہٰی،فریال تالپور،حمزہ شہباز سے پیسے بٹورے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شیخ وقاص اکرم اب پی ٹی آئی کی فنڈنگ،صوبائی بجٹ پر عیش کررہے ہیں،فراڈ کا اندازہ لگائیں کہ پی ٹی آئی میں سیکریٹری جنرل منتخب عہدہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ سلمان راجا خود کو سیکریٹری جنرل کہہ کر فنڈ لےرہے ہیں،سلمان اکرم نے نواز شریف سے کروڑوں روپے فیس لی،سلمان اکرم راجا پانامہ سے لے کر حدیبیہ تک ہر گندے کام میں معاون اور پارٹنر رہے۔

انہوں نےکہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کے تیسرے رکن رؤف حسن ہیں،جو ساری عمر تنخواہ دار ایجنٹ رہےہیں،رؤف حسن نے 5 کروڑ سے زائد رقم پی ٹی آئی سے تنخواہ کےطور پر وصول کرلی،آخر انقلاب مفت تو نہیں آتا؟۔

ڈی چوک احتجاج کیس : بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا، سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو نہیں پوری تحریک انصاف کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کاحملہ ایک مجرمانہ اقدام ہے، اور ماضی میں بھی ایسےکئی واقعات فوادچوہدری سےمنسوب ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات نہیں ہیں، پارٹی میں کسی کے آنے یا ناراض ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Back to top button