جوہری پروگرام پرسنجیدہ اور مستقل مذاکرات کیے جائیں ، خطہ مزید تباہی کا متحمل نہیں ہوسکتا: یو این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ روک دی جائے کیونکہ خطے میں لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، اور جنگ کے خطے سمیت پوری دنیا میں اثرات مرتب ہونگے ۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کےاجلاس میں بات کرتےہوئے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پرسنجیدہ، مستقل مذاکرات کیے جائیں اور فوری جنگ روک دی جائے،خطے کے لوگ مزید تباہی کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔
ایران پرامریکی حملےکا بھرپور جواب دیا جائے گا، وقت کا فیصلہ ایرانی فوج کرے گی : ایرانی مندوب
انہوں نےکہا کہ قابل بھروسہ، جامع اور قابل تصدیق حل کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ پرامن حل کے لیےکسی بھی کوشش کی حمایت کےلیے تیارہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کو موقع دیں، شہریوں کی حفاظت کریں اورتمام مسائل کا حل بات چیت میں مضمر ہے۔