سانحہ 9مئی،شاہ محمود کی ضمانتیں بحالی کی درخواست پردلائل طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست پروکلا سے مزید دلائل طلب کر لئے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نےمیرٹ پرضمانتیں منظور کرنےکی استدعا کررکھی ہے ۔
واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔