شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ پر پولیس کو کھانا بھیج دیا
اداکارشاہ رخ خان، نےاپنی59ویں سالگرہ منفرد انداز میں منائی۔شاہ رخ کی ٹیم نےان پولیس اہلکاروں کو کھانے کےڈبےفراہم کیے جو ان کےگھر ’منت‘ کےباہر مداحوں کی بھیڑ وکنٹرول کرنے کے لیے تعینات تھے۔
سوشل میڈیا پروائرل تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہےکہ پولیس اہلکارشاہ رخ خان کی جانب سے بھیجے گئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔
اداکارہ نرگس اور انکے شوہر کی لڑائی کس عورت کی وجہ سے ہوئی؟
ایک مداح نے X (سابقہ ٹویٹر) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، “کنگ خان کی جانب سے پولیس کے لیے کھانے کے ڈبے، وہ واقعی ’کنگ‘ ہیں۔”
شاہ رخ خان نےاپنی سالگرہ اہلخانہ کےساتھ کیک کاٹ کرمنائی اورپھر ایک خاص ایونٹ میں اپنے مداحوں سےملاقات بھی کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا، “میں آج دیرسےجاگا کیونکہ رات دیرتک ڈنرچل رہا تھا۔میرےچھوٹےبچےکو آئی پیڈ کی وجہ سےکچھ پریشانیاں تھیں اور میری بیٹی کو اپنے کپڑوں کی فٹنگ میں مسئلہ تھا۔”
شاہ رخ کی اگلی فلم ’کنگ‘ ہوگی جس میں وہ اپنی بیٹی سوہانہ خان کےساتھ جلوہ گر ہوں گے۔یہ فلم اگلےسال پروڈکشن میں آئے گی اوراس کی ریلیزعید 2026 پر متوقع ہے۔