شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق
یف زیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ریاض فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کے موقع پر دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
شہبازشریف نے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا
شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8 ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم کا خادم حرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات کااظہار
شہبازشریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی، شہباز شریف نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور تجارتی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی بے پناہ تباہی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ کانفرنس سے خطاب
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نےریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ہوں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہدمحمد بن سلمان کا ترقی سے متعلق وژن قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی کثیر تعداد سے مالا مال ہے جو ہمارے بہتر مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔
نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ذمہ داری ہے،وزیراعظم
شہبازشریف نے کہا کہ مستقبل کے حصول کو دیکھتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی فراہم کریں۔ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے صنعتوں، معشیت اور معاشرے میں انقلاب برپاکردیا ہے، پاکستان نہ صرف مصنوعی ذہانت کو اپنا رہا ہے بلکہ ہم اس میں مہارت حاصل کرنے کے حوالے سے کام کررہے ہیں اور نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے غلط معلومات کے جنگ، موسمیاتی تبدیلی سے تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی اصلاحات اور ہنرمندافرادی قوت کی ترقی پر کام کرکے ٹیکنالوجی سے لیس نسل کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔