شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی میں اختلافات کی سختی سے تردید کردی

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے تحریک انصاف میں اختلافات کی سختی سے تردید کردی۔
شوکت یوسفزئی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگرکسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پارٹی کا صدر ، جنرل سیکریٹری، وزیراعلیٰ ، صوبائی صدر یہ سارے ایک پی پیج پر ہیں، باقی ورکروں کے اندر یا اس میں کوئی اختلاف یا ٹکراؤ معنی نہیں رکھتا ہے۔
