گلگت بلتستان میں امن وامان خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنادیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ہم نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کوناکام بنادیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے   وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے کہا کہ  ہماری اتحادی حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی نمایاں ہے۔ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا ہے۔ لینڈ ریفارمز کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کیے ہیں۔ بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کا رخ کیا۔ لینڈ ریفارمز کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ ٹیکس وصولی کا ہدف قریباً 80 فیصد حاصل کرلیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی نمایاں ہے۔ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا ہے۔ لینڈ ریفارمز کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سستی گندم فراہمی کے لیے سبسڈی دی جارہی ہے۔ قیمتی پتھروں اور دیگر معدنیات کی کان کنی کے لیے مقامی افراد اور کمپنیوں کو ترجیح دیں گے۔ ہماری حکومت نے علاقے کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

Back to top button