پرامید ہیں بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی،شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کاکہنا ہے کہ پرامید ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپنئزٹرافی کھیلنے ضرور پاکستان آئے گی۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا چیمپئینز ٹرافی سے متعلق دیا گیا انٹرویو وائرل ہوگیا۔مقامی ٹی وی چینل کو دیےگئےانٹرویو شعیب اختر نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کو لیکر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہیے البتہ حل کا انتظار کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ ہم سب حقیقت جانتےہیں کہ بھارت سےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)میں95 سے96 فیصد اسپانسرشپ آتی ہے،اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔

سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہو یا بھارتی کرکٹ بورڈ ۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تصورکریں کہ ویرات کوہلی پاکستان آکرکھیل رہے ہیں اور وہ سینچری بنارہاہے،پاکستان ورلڈکپ جیسےبڑےٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا لیکن  اگر(چیمپئینز ٹرافی)ہوتی ہےتو یہ بڑےایونٹس کیلئے ایک قدم ہوگا، مجھے ابھی بھی لگتا ہےکہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کولیکر بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز ایک دوسرے کیساتھ لفظی جنگ میں مصروف ہیں جبکہ براڈکاسٹنگ کمپنی نے آئی سی سی پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہےکہ شیڈول کا اعلان کیا جائے کیونکہ تاخیر کی وجہ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

Back to top button