عاقب جاوید نے بابر اعظم پرتنقید کومسترد کردیا
پی سی بی سلیکٹر اوروائٹ بال ٹیم کےہیڈ کوچ عاقب جاوید نےبابر اعظم پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔
عاقب جاوید کاکہنا تھا کہ کہ ٹی 20 فارمیٹ میں بابراعظم کے اسٹائل پر ہر ایک کی اپنی رائے ہوسکتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ان کی پاکستان کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں، بابر اعظم کےساتھ محمد رضوان کی پرفارمنس کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نےکہا کہ بابر اعظم پرفارم کررہے ہیں اور ان کی پرفارمنس سب کو نظر بھی آرہی ہے،بطور کوچ یاسلیکٹر کوئی ایک انفرادی کھلاڑی ٹارگٹ نہیں ہوتا سب کو دیکھنا ہوتا ہے، ٹیم کو بہتر سےبہتربنانے پر فوکس ہے۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ اب انڈر نائیٹین سےلےکرہر سطح پر کرکٹ ہورہی ہے۔سب کوموقع دےرہےہیں۔پرفارمنس دکھانے والےکےسینئر ٹیم کےدروازے کھلے ہیں، جو بھی اچھی کارکردگی دکھانے گا اس کوضرور آگےآنے کا چانس ملے گا۔