شعیب ملک نے فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیئے
سابق کپتان شعیب ملک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں فکسنگ کے الزامات مسترد کردیاگیا۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فکسنگ کےالزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق پھیلائی جانے والی فکسنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔فارچون باریشال کے کپتان تمیم اقبال سے اس پر بات کی، مجھے دبئی میں مصروفیت کے باعث بی پی ایل چھوڑنا پڑی، ضرورت پڑنے پر فارچون باریشال کے لیے دستیاب ہوں گا۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پہلے خبر کی تصدیق
کرلیں ،جھوٹی خبروں سے انسان کی عزت خراب ہوتی ہے۔