انتظار ختم،بارش برسانےوالاسسٹم آگیا،پہاڑوں پربرفباری بھی ہوگی

 عوام کیلئے بڑی خوشخبری،بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا،پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی بھی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا سسٹم 31جنوری تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا ۔اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اتوار اور پیر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ سسٹم کے تحت 29جنوری تک بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

Back to top button