لیگی رہنما بلال یاسین پر حملہ کرنیوالے شوٹرز گرفتار
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر حملہ کرنے والے شوٹرز کو سی آئی اے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ملسم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملہ کرنے والے ملزموں کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز کے نام ماجد اور کاشف ہیں، اور دونوں عرصہ دراز سے بلال گنج کے رہائشی ہیں۔
گرفتار شوٹر نے لیگی رہنما بلال یاسین پر حملے کے وقت آئس کا نشہ کر رکھا تھا، ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خضدار: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین مبینہ دہشتگرد گرفتار
تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین 31 دسمبر کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے، بلال یاسین لیگی کارکن کے گھر موٹرسائیکل پر پہنچے تھے کہ اسی دوران حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے فائرنگ کر دی۔