جاوید اقبال کوPACمیں وارنٹ جاری کرکے لایا جائے گا

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نورعالم نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کو عید کے بعد کمیٹی میں پیش ہونے کا کہا تھا اگر وہ نہ آئے تو انہیں وارنٹ جاری کرکے لایا جائےگا۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو میں نورعالم خان کا کہنا تھا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہرغلط کام کےخلاف کارروائی کی سفارش کرسکتی ہے۔

ضمنی الیکشن: ن لیگی ، پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، متعدد گرفتار

انہوں نے کہا سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عید کی چھٹیوں کے بعد کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا، اگر وہ نہ آئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے لایا جائے گا۔

نورعالم کا کہنا تھا طیبہ گل نے پی اے سی میں آڈیو، ویڈیو ثبوت اور بیان دیا ہے، الزامات کے جواب میں سب کو صفائی کا موقع دیا جائے گا جبکہ طیبہ گل نے اعظم خان کا نام بھی لیا، ان سے بھی پوچھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آمنہ مسعود کے الزامات کے بعد سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے طلب کیا تھا تاہم وہ اجلاس میں نہیں آئے تھے۔

Related Articles

Back to top button