تحریک انصاف نے اب سوشل میڈیا پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا بڑا نیٹ ورک رکھنے کا دعوی، مگر سوشل میڈیا کیلئے پالیسی ہی نہیں۔ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بغیر سوشل میڈیا پالیسی کی چلتی رہی۔

ذرائع کےمطابق کس نے کیا ٹویٹ کرنا ہے؟ کس کی ٹویٹ پارٹی کی ترجمانی کرےگا، کوئی پالیسی موجود ہی نہیں تھی۔

 

9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کےلیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

ذرائع کے مطابق  سوشل میڈیا پالیسی بنانے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازعہ  ٹویٹ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔سوشل میدیا پالیسی کی منظوری بانی چیئرمین سے لی جائے گی۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا پالیسی کی حتمی منظوری بانی چیئرمین پی ٹی آئی دیں گے۔

Back to top button