سپیکر سردار ایاز صادق کی ایرانی سفارتخانے آمد،تعزیت کی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ،ایرانی صدر اوررفقا کی حادثے میں شہادت پر تعزیت کی۔
اسپیکر کا ایرانی سفیر سے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے لئے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
سپیکر کاکہنا تھا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی بہت بڑے اسکالر اور سیاسی رہنما تھے، صدر رئیسی کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔صدر رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں انتہائی مفید ملاقات ہوئی تھی۔
پنجاب میں کاشتکاروں کو آسان قرضے دینےکےلیے کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کو پاک ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا بھرپور داعی پایا۔مشکل اور امتحان کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سپیکر نے صدر رئیسی اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ایران کے سفیر کا ایرانی سفارتخانے آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی سفیر کاکہنا تھا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے لئے اظہار تعزیت کے پیغام اور سفارت خانے تشریف آوری پر آپکا ممنون ہوں۔مرحوم صدر رئیسی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایران پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے تعزیتی کتاب میں اپنا تعزیتی پیغام بھی قلمبند کیا۔