جنوبی افریقی بیٹسمین میتھیو برٹز نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنا لیا

لاہور میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جنوبی افریقی بیٹسمین میتھیو برٹز نے150رنز کی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو  پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنایا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈکو جیت  کیلئے305 رنزکا ہدف دیا۔

جنوبی افریقا کے بیٹسمین میتھیو برِٹز نے ڈیبیو  پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈکی جانب سے میٹ ہینری اور ول او رورکی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Back to top button