جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقا کے کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کیلئے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں اینرخ کلاسن نے لکھا کہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، آج میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔

اینرخ کلاسن نے بتایا کہ یہ میرے لیےایک مشکل فیصلہ تھا اور  مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پہلے دن سےہی میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بڑے اعزازکی بات رہی ہے، میرے سینے پر لگا جنوبی افریقا کا بیج میرے لیے، اورمیرے کیرئیر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔

پاکستانی ٹیم سے میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی: مائیک ہیسن

 

اینرخ کلاسن کا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنی فیملی کےساتھ وقت گزارنےکا موقع ملےگا،میں تمام لوگوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں۔

واضح رہےکہ اینرخ کلاسن نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی ہے۔

Back to top button