پاکستانی معیشت کے حالیہ اشاریے حکومتی پالیسیوں کے درست ہونے کا ثبوت ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستانی معیشت کے حالیہ مثبت اشارےحکومتی پالیسیوں کے درست ہونے کا ثبوت ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نےایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کےلیےعالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنےہدایت کی۔
حکومت کی سالانہ بجٹ میں پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز
وزیراعظم نےکہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کےحوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے سمیت دیگر خامیاں دور کرنے کے لیے محنت کررہےہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانےمیں ضرور کامیاب ہوں گے ، حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کےدرست ہونے کا ثبوت ہیں۔