حکومت کی سالانہ بجٹ میں پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز

ذرائع ایف بی آرکے مطابق بجٹ 26-2025 میں نقد خریداروں کے لیے سالانہ بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ہوگا بلکہ انکی حوصلہ شکنی کے لیے  مبنی تجاویز فنانس بل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے، اس سے پیٹرول پمپ پر ٹیکس چوری اور ملاوٹ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پیٹرول پمپس پر نقد کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے اقدامات بھی کیے جائیں گے،کیو آر کوڈز، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز اور موبائل ادائیگی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ مینو فیکچررز اور درآمد کنندگان نقد فروخت پر اضافی 2 فیصد ٹیکس لے سکیں گے، اس تجویز کو قابل عمل بنانے کےلیے کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ متعدد اجلاس ہو چکے ہیں،دکانوں پر نقد خریداری پر بھی اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہےجبکہ ریسٹورنٹس پر پہلےہی کارڈ سےادائیگی پر ٹیکس کی چھوٹ ہے۔

بھارتی قیادت کا بیانیہ امن کو نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے، پاکستان

 

ذرائع کےمطابق بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح کی مد میں زیادہ ریلیف نہیں مل سکے گا، تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف معمولی نوعیت کا ہو گا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ خریدار زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے بعد نقد ادائیگی کرنے میں آزاد ہوں گے، درآمد کنندگان اور مینوفیکچررزکو اپنےسپلائرز اور خریداروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معیاری 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کرنا ہو گا، ادائیگیاں بھی سادہ کیو آرکوڈز اور دیگر ڈیجیٹل حل کےذریعےدستیاب ہوں گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ یونٹ مینیجر، جیولرز، شادی ہالز، ڈاکٹر اوروکلاء کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔

Back to top button