پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

 

 

 

تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 62 رنز پر گرگئی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہےمیچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کاکہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج اپنا ہزارواں میچ کھیل رہی ہے،پاکستان کےلیے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔پوری ٹیم کےلیے یہ تاریخی موقع ہے،کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

 

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کپتان، بابر اعظم، سلمان علی آغا صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری وکٹ کیپر ، عبد الصمد ،شاداب خان، عرفات منہاس،حارث رؤف اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس اپنا ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں۔

 

Back to top button