پاکستانی ٹیم سے میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی: مائیک ہیسن

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلادیش ٹیم کو وائٹ واش کیےجانے کےبعد سوشل میڈیا پرپیغام جاری کردیا۔
انہوں نے اپنےبیان میں لکھا پاکستان ٹیم کے ساتھ میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی، ہم نے اپنے آپ کو چیلنج کرنےکےلیے تیار کیا۔
مائیک ہیسن نےکہا کہ ہم نےمختلف کمبی نیشن آزمائے، ضرورت کے مطابق بیٹنگ لائن بنائی اور بولنگ میں اپنی کاکردگی جانچی۔
انہوں نےمزید کہا کہ جس طرح اس نوجوان گروپ نے پرفارم کیا اس پر فخر ہے۔
بنگلہ دیش کوشکست،پاکستان نے ٹی20سیریز جیت لی
واضح رہےکہ اتوار کو پاکستان نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کردیا۔
پاکستان نےبنگلادیش کا 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا،میچ میں محمد حارث 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہےجب کہ صائم ایوب نے 45 رنز بنائے۔