معاون خصوصی برائےافغانستان آصف درانی مستعفی

وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے افغانستان آصف خان درانی نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ آصف درانی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدہ چھوڑا ہے۔آصف درانی نےمئی2023 میں عہدہ سنبھالا تھا۔

آصف درانی کا دفتر میں بدھ کوآخری روز تھا۔آصف درانی کاعہدہ چھوڑنے کے بعد افغانستان کےلیےپاکستان کےنمائندہ خصوصی کی اسامی خالی ہے۔

افغانستان کےلیےنمائندہ خصوصی اس سےقبل2005 سے2009 تک کابل میں پاکستانی مشن کےڈپٹی چیف کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

عمران خان نےعلی امین گنڈاپور کے افغانستان بارے بیان کی حمایت کردی

انہوں نےایران اورمتحدہ عرب امارات میں پاکستان کےسفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔آصف درانی نےاس سےقبل نئی دہلی، نیویارک، کابل اور لندن سمیت مختلف سفارتی تعیناتیوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔

Back to top button