خصوصی قانون سازی، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

خصوصی قانون سازی اور آئینی ترامیم کی منظوری، وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن  میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، اور اب 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

دوسری جانب چینی وزیر اعظم کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔مشترکہ اجلاس صرف چینی وزیر اعظم کے لیے بلایا جا رہا ہے۔

Back to top button