رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ روابط کے چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے

 عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ روابط کے چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے ۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی اوربھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے متحرک ہو گئے۔ کرن تھاپرکو رؤف حسن کے غیرمحتاط واٹس پیغامات  انتہائی تشویشناک ہیں

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات  ایک بھارتی کو پہنچائیں تاکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جا سکے۔

رؤف حسن کے ساتھ  سیکرٹری را  کے شیئر کرنے والے انٹرویو میں بھارتی کرن تھاپر نے موجودہ آرمی چیف کو انڈیا کے لیے زیادہ ہارڈ لائنر قرار دِیا۔25 نومبر 2022 کو بھارتی کرن تھاپر نے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے رؤف حسن کے ساتھ جنرل عاصم منیر سے متعلق ایک پاکستانی صحافی کا انٹرویو شیئر کیا۔

روف حسن نے جواب میں پاکستانی صحافی کو ایک ناقابل اعتبار شخص قرار دیتے ہوئے آرمی چیف سے متعلق حساس معلومات  بھارتی صحافی کرن تھاپر کےساتھ شیئر کیں۔

باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رؤف حسن نے فروری 2023 کے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے یوکرین کے معاملے پر پاکستانی موقف پر  سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف انتہائی حیران کن ہے۔۔مارچ 2023 کو  بھارتی کرن تھاپر کو بھیجے گئے رؤف حسن کے پیغامات میں اشتعال دلاتے ہُوئے  بانی پی ٹی آئی کے گھر سے گرفتاریوں کو ریاستی تشدد قرار دیا۔

باوثوق ذرائع اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہیں کہ۔10 مئی 2023 کو رؤف حسن کی جانب سے بذریعہ زوم کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو  بھی ریکارڈ کیا گیا ۔11مئی 2023 کو واٹس ایپ میسج کے ذریعے رؤف حسن نے افواج پاکستان کے مختلف دستوں کی نقل و حرکت  کو توڑ مروڑ  کر حاشیہ آرائی کی۔۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات  ایک بھارتی کو پہنچائیں تاکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جا سکے۔۔یہ واٹس ایپ میسجز اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ رؤف حسن نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کے خلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے۔

Back to top button