بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
حکومت نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔بی آئی ایس پی ہولڈرز کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف مقرر کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 93 لاکھ کے قریب ہے،ڈائنامک سروے میں مزید لوگ بی آئی ایس پی میں شامل کئے جائیں گے،چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع میں ڈائنامک سروے جاری ہے،دور دراز علاقوں کے لوگوں کی رجسٹریشن اولین ترجیح ہے،ڈائنامک سروے کیلئے دور دراز علاقوں میں دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں،ڈائنامک سروے میں بلوچستان کے لوگوں کو خصوصی رعایت مل رہی ہے،آٹھ لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا،ڈائنامک سروے میں مستحق خواتین اور انکے بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ روابط کے چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے
ذرائع کے مطابق سندھ، بلوچستان کے دوردراز ایریاز میں موبائل رجسٹریشن وہیکلز بھجوائی گئی ہیں،بی آئی ایس پی کی موبائل وہیکلز پر مستحق خواتین کی رجسٹریشن جاری ہے ۔