اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 200 بیسس پوائنٹس کم کر کے 13 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 200 بیس پوائنٹس کی کمی کی،شرح سود 2 فیصد کمی سے 13 فیصد ہوگئی۔مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیاگیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 250 بیسس پوائنٹس کم کی تھی جس کےبعد وہ 15 فیصد پر آگئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا تھاکہ زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس نے بنیادی پالیسی ریٹ 250 بیسس پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 5 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
بیان کےمطابق کمیٹی نے نوٹ کیا تھاکہ مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے نیچے آئی ہے اور اکتوبر میں اپنے درمیانی مدت کے ہدف کی حد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
غذائی مہنگائی میں تیز رفتار تنزلی،عالمی سطح پر تیل کی موافق قیمتیں،متوقع گیس ٹیرف اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو ایڈجسٹ نہیں کی گئیں،جس کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوئی۔
مزید کہاگیا تھاکہ زری پالیسی کمیٹی اب یہ توقع کرتی ہے کہ مالی سال 2024 کے لیے اوسط مہنگائی پچھلی پیش گوئی کی حد 11.5 سے 13.5 فیصد سے نمایاں طور پر کم رہےگی۔
کمیٹی کا یہ تجزیہ بھی تھاکہ یہ منظرنامہ مشرق وسطیٰ کے تنازع میں کشدگی، غذائی مہنگائی کے دباؤ کے دوبارہ ابھرنے، سرکاری قیمتوں میں ایڈہاک ردو بدل اور محصولات کی وصولی میں کمی کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی ٹیکس اقدامات کے نفاذ جیسے خطرات سے مشروط ہے۔
زیادہ تر ماہرین نے خیال ظاہر کیاتھاکہ مرکزی بینک 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے گا، شرح سود میں جون کے بعد مسلسل چوتھی کٹوتی ہے، جس کی بنیادی وجہ مہنگائی میں کمی،کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زیادہ ترسیلاتِ زر کا ہوناہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 7.17 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جب کہ ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی رفتار 6.9 فیصد کے ساتھ 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔
یاد رہے کہ 10 جون 2024 کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 4 سال بعد کمی کا اعلان کرتےہوئے اسے 1.5 فیصد کم کرنےکا اعلان کردیا تھا،جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 سے کم ہوکر 20.5 فیصد پر آگئی تھی۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان
بعد ازاں، 29 جولائی کو کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے حوالےسے پریس بریفنگ دیتےہوئے شرح سود 20.5 فیصد سے کم کرکے 19.5 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سےبعد 12 ستمبر کو اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتےہوئے بنیادی شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کر کے 17.5 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
