اچانک پاکستان تحریک انصاف سے متعدد استعفے آگئے

تحریک انصاف پشاورکی تنظیم میں اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی پشاور سٹی کے جنرل سیکریٹری،  سینئرنائب صدور اور ایک نائب صدر اپنےپارٹی عہدوں سےمستعفی ہوگئے۔

نائب صدرپی ٹی آئی ایسٹ عباس خان نے استعفیٰ ضلعی صدرکو ارسال کردیا ہے۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدےسےمستعفی ہوتا ہوں۔

واضح رہے کہ پشاور سٹی کےسینئر نائب صدر ملک اسلم اورجنرل سیکرٹری تقدیر علی نے بھی اپنے عہدوں سےاستعفیٰ دےدیا ہے، تقدیر علی نے اپنا استعفےکا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام کےذریعے کیا۔

عمران خان پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلانے سے متعلق برطانیہ کاردعمل

ادھر سینئر نائب صدرملک اسلم نے بھی ہاتھ سے لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور سے مزیدعہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اور اختلافات عہدوں کے تقسیم پرسامنے آئے ہیں، مستعفی ہونےوالےعہدیداروں کو منانےمیں ضلعی قیادت مصروف ہے۔

Back to top button