صوابی جلسہ:عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کااعلان نہ ہو سکا

پاکستان تحریک انصاف کےزیراہتمام صوابی میں جلسہ اختتام پذیر ہوگیا جبکہ عمران خان کی رہائی کیلئےکسی بھی لائحہ عمل یا تحریک کا اعلان نہ ہوسکا۔

علی امین گنڈاپور نے جلسے میں اعلان کرتے ہوئےکہاکہ عمران خان اسی مہینے فائنل کال دیں گے،کارکنان اس کےلیےتیاری شروع کردیں،اب ہم اپنےقائد کو رہا کروائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنےکارکنوں کی طرف دیکھتا ہوں کیونکہ آپ عمران خان اورحقیقی آزادی کی طاقت ہیں،پاکستان کو آزاد کرانے کے لیےہمارےآباؤاجدادنے قربانیاں دیں۔

علی امین گنڈاپورنےکہا کہ آزادی قربانی کےبغیر نہیں ملتی، اب ہمیں بانی پی ٹی آئی  کی سربراہی میں حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے،آج ہمیں یہ عہدکرناہوگا کہ عمران خان کے دیے گئے ہر حکم پر اپنا تن، من، دھن قربان کرن سےدریغ نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ کارکنان آج سے فائنل معرکےکی تیاری شروع کردیں،جب بھی کال ملے تو بوریا بسترسمیت ایک سفید چادر سرپرلینی ہےاورعمران خان کورہا کروانے تک واپس نہیں آئیں گے۔

عمران خان کی رہائی بہت قریب ہے،بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج صوابی میں ہونےوالے جلسےمیں ریفرنڈم ہوگیا ہے۔اب عمران خان کی رہائی بہت قریب ہے۔امریکا میں انتخابی نتائج سامنےآنےکےبعدکچھ لوگ اپنی پرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں، لیکن میں ان کوکہناچاہتا ہوں کہ ہم امریکا سے مددکے طلبگار نہیں، تبدیلی پاکستان کےاندرسےہی آئے گی۔

بیرسٹر گوہر نےکہا کہ عمران خان کو باہر رکھ کرپاکستان کی سیاست مکمل نہیں ہوسکتی، وہ ایک ہی بات کرتےہیں کہ میں عوام کے حقوق کی خاطرجیل میں ہوں،بانی پی ٹی آئی کو سہولیات سےمحروم رکھا گیا ہےلیکن انہوں نےکبھی بیمار ہونےکاشکوہ نہیں کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے مرضی کی عدلیہ چاہتی ہے لیکن ہم عدلیہ کو آزاد کروا کر دم لیں گے۔

ملک میں جبر کا نظام قائم ہے،سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آج ملک میں جبرکاجو نظام قائم ہےاس کےسامنےکسی پاکستانی کی کوئی حیثیت نہیں،عمران خان کا قوم کے نام پیغام ہے کہ پاکستان کی سڑکیں تمہاری منتظر ہیں۔

حقوق سےدستبردارنہیں ہوں گے،اسدقیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہنا تھا کہ ہم اپنےشہری حقوق سےکسی صورت دستبردارنہیں ہوں گے،اور نہ ہی کسی کی دھونس اوردھمکی میں آئیں گے۔

Back to top button